کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ،ڈی سی چکوال

چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ سفاک بھارت کے زیر تسلط نہتے کشمیری عوام بہت جلد آزادی کی عظیم نعمت سے سرفراز ہونگے، کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔۔۔
کشمیر یوں کے حوصلہ اور جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی، سی ای او ایجوکیشن محمد صفدر ملک، سی او ضلع کونسل ہاشمی، سول ڈیفنس آفیسر، انچارج ریسکیو 1122، پرنسپل ڈی پی ایس سکول و کالج محمد ندیم سرور، مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری سجاد حسین و دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے بد ترین مظالم بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بعدازاں ضلع کونسل ہال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چکوال کے زیراہتمام سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔