485پتنگیں برآمد، 4ملزم زیرحراست

485پتنگیں برآمد، 4ملزم زیرحراست

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں و پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں چار ملزموں کو گرفتار کرکے ۔۔

485پتنگیں برآمد کر لیں۔ آر اے بازار پولیس نے محمد علی سے 20پتنگیں اور ڈور برآمد کی، صدر بیرونی پولیس نے ثنا اللہ سے 15پتنگیں برآمد کیں۔ سی آئی اے اور تھانہ بنی پو لیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آن لائن پتنگیں سپلائی کرنے والے 2سپلائرز کو گرفتار کرکے 450پتنگیں اور 4ڈوریں برآمد کیں۔ پتنگ سپلائرز کی شناخت شاکر اور صابر کے نام سے ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں