61وارداتیں، شہری 2گاڑیوں، 20موٹرسائیکلوں سے محروم

61وارداتیں، شہری 2گاڑیوں، 20موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم، چوری وغیرہ کی 61وارداتوں میں شہریوں کو دو گاڑیوں، 20موٹرسائیکلوں، 28موبائل فون، لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔

تھانہ صادق آباد کی حدود سے اسد حمید اور چکلالہ کی حدود سے یاسر اقبال کی گاڑیاں چوری ہو گئیں۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں فیصل خان سے ڈاکو موٹرسائیکل، موبائل فون، 10ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ نصیرآباد میں ملک اویس اکرم سے اسلحہ کی نوک پر لیپ ٹاپ، دو موبائل فون، 45ہزار روپے چھین لیے گئے، صدر واہ کینٹ میں اسد علی سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ نیوٹاؤن پولیس کو گوہر افشاں نے بتایا کہ رکشہ میں بیٹھ کر جا رہی تھی جس میں ایک عورت اور مرد بیٹھے تھے، مرد نے مجھے کہا پرس مجھے دے دو ورنہ گولی مار دوں گا اور پرس چھین لیا جس میں موبائل فون، چار لاکھ روپے کا سونا، 1لاکھ روپے تھے، ملزم مجھے روڈ پر اتار کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں