7بائیک لفٹرز گرفتار، 6موٹرسائیکل موبائل فونز، نقدی اور اسلحہ برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 7موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کر کے مسروقہ 6موٹرسائیکل، موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
تھانہ دھمیال پولیس نے احسان اور عامر کو گرفتار کر کے مسروقہ 3موٹرسائیکل، تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں مطلوب حسن، شاہ میر، حمزہ، شہروز اور عبدالستار کو گرفتار کر کے 3مسروقہ موٹرسائیکل، چھینے گئے 6موبائل فون، 4500روپے اور اسلحہ برآمد کیا۔