بہارہ کہو، زمین پر قبضہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ملزم گرفتار
بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) بہارہ کہو و گردونواح میں قبضہ مافیا نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا، گزشتہ روز شہری کی شکایات پر تھانہ بہارہ کہو پولیس نے مبینہ قبضہ مافیا قمر زمان عرف قمرو کے خلاف شہری کی زمین پر قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
عقائد عباسی کی زمین پر قبضہ کرنے کیلئے قمر زمان و دیگر ملزمان نے اسے اسلحہ دکھاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور جگہ سے بھاگ جانے کا کہا جس پر اس نے 15کال کی اور تھانہ بہارہ کہو پولیس میں درخواست دی، پولیس نے ملزمان قمر زمان، عمران و دیگر نامعلوم کے خلاف مقدمہ دج کرکے ملزم قمر عرف قمرو کو گرفتار کر لیا۔