وزیر تخفیف غربت سے ایم ڈی بیت المال کی ملاقات، بریفنگ دی

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہین خالد بٹ نے ملاقات کی۔
ایم ڈی پاکستان بیت المال نے ادارہ کارکردگی، جاری فلاحی منصوبوں، انتظامی امور پر بریفنگ دی اور بتایا ایک سال تک مستقل قیادت کی عدم موجودگی سے ادارے کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم اب اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تنظیم میں ڈاؤن سائزنگ اور اخراجات میں کفایت شعاری کے اقدامات کیے گئے تاکہ فنڈ تقسیم کے انتظامی اخراجات کو مجموعی بجٹ کے 15سے 20فیصد تک محدود رکھا جاسکے۔