کھیوڑہ:سات قمار باز گرفتار نقدی، موبائل فونز برآمد
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) تھانہ لِلہ پولیس نے قماربازی میں ملوث 7ملزم گرفتار کر لیے۔
گرفتار ملزمان میں بشیر، سفیر ریاض، رستم خان، عنصر اقبال، شوکت عباس، عرفان اور ممتاز شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 45ہزار 220روپے، 4موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔