ستھرا پنجاب،صفائی کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دینے کا حکم
ناقص کارکردگی پر رعایت ختم، 100فیصد نتائج چاہئیں ،کمشنر عامر کریم خان
ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہو ا جس میں صفائی کے نظام کو مثالی بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے ستھرا پنجا ب مہم کے تحت صفائی کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب صفائی کے مربوط نظام کیساتھ ایک مکمل بزنس ماڈل ہے جس میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں،ناقص کارکردگی پر رعایت ختم، 100فیصد نتائج چاہئیں۔