غیر قانونی تعمیرات:روات میں نجی ریسٹورنٹ کا گودام سیل

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آر ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات و تجارتی سرگرمیوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے روات کلر سیداں روڈ پر نجی ریسٹورنٹ کا گودام سر بمہر کر دیا۔۔۔
ترجمان آر ڈی اے کے مطابق یہ کارروائی تعمیراتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر کی گئی۔ گودام آرڈی اے سے منظوری لیے بغیر تعمیر کیا گیا تھا اور موجودہ زوننگ کے قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی کر رہا تھا۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہم تمام تجارتی اداروں پر زور دیتے ہیں کہ قانونی تقاضوں پر سختی سے عمل کریں اور تعمیراتی عمل شروع کرنے سے پہلے ضروری منظوری حاصل کریں۔ یہ فیصلہ کن اقدام غیر مجاز تجارتی سرگرمیوں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آرڈی اے کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو واضح کرتا ہے ۔ یہ کارروائی وزیر اعلیٰ پنجاب کی براہ راست ہدایات پر عمل میں لائی گئی جنہوں نے تجاوزات اور غیر قانونی پیش رفت پر زیرو ٹالرنس پالیسی لازمی قرار دی۔