فلاور اینڈ برڈز نمائش، شہریوں کی لاکھوں روپے کی خریداری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے روز اینڈ جیسمین گارڈن میں فلاور اینڈ برڈز نمائش 2025 کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہیں بریفنگ دی گئی، انہیں بتایا گیا نمائش میں نہ صرف ہزاروں لوگوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی بلکہ لاکھوں روپے کے پھول، پودے اور پرندے بھی خریدے۔ شہریوں نے نمائش میں بھرپور شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا اس قسم کی نمائشوں کو ہر سال باقاعدگی سے منعقد کرنے کے علاوہ دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی تمام بڑے پارکس میں پھلوں ، خوبصورت پودوں اور پرندوں کی نمائش اور تفریحی سرگرمیاں باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور منفرد تفریحی مواقع میسر آسکیں۔ اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی دلچسپی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے ، میڈین سٹرپس اور گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے کام کیا جائے ۔