شہری سے 6 لاکھ چھیننے والے سابق، حاضر سروس پولیس اہلکار گرفتار

شہری سے 6 لاکھ چھیننے والے سابق، حاضر سروس پولیس اہلکار گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ سٹی پولیس نے شہری سے رقم چھین کر فرار ہونے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے جن میں ایک سابق اور ایک حاضر سروس پولیس اہلکار شامل ہے۔

مقدمہ کے مطابق دونوں اہلکار شہری سے 6لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے تھے ، واقعہ میں شامل تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر کے اسے چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں