کیرج فیکٹری کو جدید سہولیات سے آراستہ کرینگے : وزیر ریلوے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے۔
یہاں مہارت، محنت اور ٹیکنالوجی سے معیاری ڈبے تیار کیے جا رہے ہیں، ورکشاپس میں جدید کوچز کی تیاری کا عمل جاری ہے، ہر مرحلے پر معیار اور مضبوطی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا ماہر انجینئرز اور کاریگر مسافروں کے آرام و حفاظت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ جدید سہولیات کے ساتھ ہر انچ کی باریکی سے جانچ پڑتال، کوچز کی اسمبلنگ اور پینٹنگ جدید طریقوں سے انجام دی جاتی ہے۔ نئے اور خوبصورت انداز کی کوچز، پاکستان ریلویز کی پہچان ہیں۔ کیرج فیکٹری قومی ترقی کی جانب مضبوط قدم اور معیاری کوچز پاکستان کے روشن سفری مستقبل کی ضمانت ہیں۔