رواں سیزن میں 33لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت ہو چکی، عاشق کرمانی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) رواں سیزن میں 33لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل ہو چکی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 8لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کپاس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں وزیر زراعت پنجاب نے ماڈل ایگریکلچر مال کا دورہ کیا، ایکسئین بلڈنگ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 30جون تک ماڈل ایگری کلچر مال کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔ گرین پاکستان انشیٹیو کے نمائندگان نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 15اگست تک ماڈل ایگریکلچر مال مکمل فنکشنل کر دیا جائے گا۔