ڈکیتی چوری کے ملزموں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، ایس ایس پی آ پریشنز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کی زیرصدارت جرائم کے انسداد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ڈکیتی چوری کے ملزموں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی کڑی نگرانی کی جائے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں۔