شراب برآمد ہونے پر 5 افراد گرفتار

شراب برآمد ہونے پر 5 افراد گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد گرفتار کر کے 125 لٹر شراب برآمد کر لی۔

ٹیکسلا پولیس نے 80لٹر شراب برآمد کی، پیرودھائی پولیس، بنی پولیس، آر اے بازار پولیس، روات پولیس نے ایک ایک شخص گرفتار کر کے 10، 10لٹر شراب برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے 5لٹر شراب برآمد کر لی، مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں