ایس اینڈ پی گلوبل کے پاکستان میں کامیاب آپر یشن کے 20 سال مکمل

ایس اینڈ پی گلوبل کے پاکستان میں کامیاب آپر یشن کے 20 سال مکمل

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کے 20 سال مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل نے حکومتوں اور کاروباری افراد کو ضروری آگاہی فراہم کر کے بااختیار بنایا جس نے انہیں مواقع تلاش کرنے، چیلنجز پر قابو پانے اور مقامی و عالمی سطح پر ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں معاونت فراہم کی۔ ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے ایم ڈی، سائٹ آپریشنز مجیب ظہور نے کہا کہ ہمارا 20 سالہ سفر ہماری پیپل فارورڈ سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے ایک سٹرٹیجک مرکز کی صورت اختیار کر لی ہے جہاں 1,400 سے زائد باصلاحیت پیشہ ور افراد کام کر رہے ہیں ،ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں ملازمین کی اوسط مدت پانچ سال یا اس سے زائد ہے، جو ملازمین کی ترقی اور قیادت کو مستحکم بنانے پر ادارے کی توجہ کو ظاہر کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں