پاکستان و کوریا کے درمیان ہنر مندی کی تعلیم کے فروغ کیلئے معاہدہ

 پاکستان و کوریا کے درمیان ہنر مندی کی تعلیم کے فروغ کیلئے معاہدہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان اور کوریا کے درمیان ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ پر دستخط ہو ئے۔۔۔

 نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آبادمیں دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور جمہوریہ کوریا کی ٹونگ وون یونیورسٹی کے چار رکنی وفد نے شرکت کی۔ کورین وفد نے اس بات پر زور دیا کہ کورین زبان کی مہارت، کوریا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے ، پاکستانی طلبا جو اس شرط کو پورا کریں گے ، وہ کوریا کے ‘کماؤ اور سیکھو’ ماڈل سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کورین وفد کا خیرمقدم کیا اور ہنر مندی کے شعبے میں مزید تعاون پر زور دیا۔ وائس چانسلراین ایس یو،پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے کہاآج کادن نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آبادکی تاریخ میں سنگ میل ہے ،وفد نے وفاقی وزارت کے تعاون سے پاکستان میں چھ کورین لینگویج سینٹرز قائم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں