اسلامی دنیا میں تعلیمی تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت ہے:چیئرمین ایچ ای سی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد نے کہا اسلامی دنیا میں تعلیمی تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اطہار مراکش کے شہر رباط میں اسلامی عالمی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (آئیسکو) کے چھٹے وائس چانسلرز فورم کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عالمی تبدیلی کے اس دور میں یونیورسٹیوں کے کردار کو نہ صرف علم کے محافظوں کے طور پر بلکہ امن، ترقی اور اختراع کیلئے ازسرنو ہم آہنگ کیا جانا چاہیے۔