پاکستان پو سٹ کا یکم جو لا ئی سے پارسلز کے نرخ میں اضا فہ کا فیصلہ

پاکستان پو سٹ کا یکم جو لا ئی سے پارسلز کے نرخ میں اضا فہ کا فیصلہ

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) پاکستان پوسٹ نے یکم جولائی سے اندرون اور بیرون ممالک کیلئے عام پارسلز اور ایکسپریس سروسز پارسلز (ای ایم، ایس) کے نرخوں کی اصل وزن کے بجائے حجمی نظام کے تحت وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔۔

پوسٹل ہیڈ کوارٹر زسے جاری سرکلر کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان کی نجی کوریئرز کمپنیوں کا طریق کار اب پاکستان پوسٹ میں بھی رائج کیا جا رہا ہے ۔ پارسل کی لمبائی چوڑائی اور اونچائی کو سینٹی میٹرز سے ضرب دے کر 5000 سے تقسیم کرکے سے اس کا وزن نکالا جائے گا۔ پاکستان پوسٹ نے کہا کہ ادارے کو بڑے حجم والے کم وزن پارسلوں سے اصل آمدن کے بجائے بھاری اضافی اخراجات کا سامنا تھا۔ اب بلاوجہ بڑے حجم کے پیکٹ استعمال کرنے والوں کو اصل وزن سے کہیں زیادہ چارجز دینے پڑیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں