حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر نظام کیخلاف عملی جہاد ہے ، ابوالخیر محمد زبیر

 حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر نظام کیخلاف عملی جہاد ہے ، ابوالخیر محمد زبیر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امام حسین ؓ نے ظلم، جبر، استبداد اور فاشزم کے خلاف جدوجہد کی ۔

حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر نظام کے خلاف عملی جہاد ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ’’ذکرِ سلطانِ کربلا کانفرنس‘‘ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا ملک میں جاری سودی معیشت، آئی ایم ایف کی غلامی اور اسلامی احکامات سے متصادم قانون سازی دراصل جدید یزیدیت کی شکلیں ہیں۔ اسلام میں نکاح کی بنیاد بلوغت ہے ، عمر کی حد نہیں ۔امام حسینؓ نے دربار یزید کو ٹھکرا کر ہمیں یہ سکھایا کہ باطل کے سامنے سر جھکانا غلامی ہے ۔کانفرنس سے سید عقیل انجم قادری ، قاری نیا زاحمد نقشبندی ،حافظ اشفاق حسین قادری  و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں