موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازم، آگاہی مہم شروع
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔۔۔
اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے، دو ہفتوں کی بھرپور آگاہی مہم کے بعد سخت کارروائی کی جائیگی۔ ترجمان آئی ٹی پی کے مطابق شہریوں میں ہیلمٹ کی اہمیت اور فوائد اجاگر کرنے کیلئے بذریعہ سیمینارز اور سوشل میڈیا آگاہی مہم چلائی جائے گی، اس مہم کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو رضاکارانہ طور پر قانون پر عملدرآمد کی ترغیب دی جائے گی اور دو ہفتے مکمل ہونے کے بعد اگر موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا ہو تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔