ٹی ڈی اے پی کے زیر اہتمام گلوب پاکستان سمٹ کا آغاز

ٹی ڈی اے پی کے زیر اہتمام گلوب پاکستان سمٹ کا آغاز

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام وزارتِ تجارت کے اشتراک سے گلوب پاکستان سمٹ 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اس سلسلے میں ایک تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

سمٹ کا افتتاح کوآرڈینیٹر وزیرِاعظم برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے کیا۔ ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد چدھڑ نے اپنے خطاب میں ڈیجیٹل تبدیلی، تجارتی سہولت کاری اور پاکستان کے ای کامرس ویژن پر تفصیلی اظہار خیال کیا ،سیکرٹری تجارت جواد پال نے ای کامرس پالیسی کے نفاذ میں TDAPکے کلیدی کردار کو سراہا۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اقتصادی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا ۔تقریب میں بیلاروس، قازقستان، ازبکستان، ترکیہ، ترکمانستان، سعودی عرب، چین، امریکا ، نیپال، بنگلہ دیش اور مصر سمیت کئی ممالک کے سفارت خانوں اور مشنزنے بھرپور شرکت کی ۔ علی بابا انٹرنیشنل ڈیجیٹل کامرس گروپ کے صدر برائے بین الاقوامی مارکیٹس جیمز ڈونگ بھی موجود تھے۔ رفیعہ سید نے TDAPکی کاوشیں پیش کیں۔ سمٹ میں ڈی ایچ ایل، جاز کیش، لاام، ڈیوسِنک، پاکستان سنگل ونڈو اور دراز جیسے نمایاں اداروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح پینل نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں