فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے مقامات کی نشاندہی کا آغاز
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی نے ڈویژن بھر میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کیلئے جگہوں کی نشاندہی شروع کروا دی ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ایسی جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں پر فلٹریشن پلانٹس لگا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خاص طور پر جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں صاف پانی کے پراجیکٹس جلد شروع کرنے اور پینے کے صاف پانی کیلئے پائپ لائنیں بچھانے کے منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مری میں پانی کی فراہمی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور نالہ لئی کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کو جلد عملی شکل دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر میں مختلف علاقوں کے دورہ کیے جائیں۔