شزا فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی، وفد کی قیادت جنوبی و وسطی ایشیا کیلئے میٹا کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی صارم عزیر نے کی۔
ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ، مصنوعی ذہانت کے کردار اور عوامی شعبے میں کام کے بہتر طریقے اپنانے اور کارکردگی میں بہتری لانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل وزیراعظم کے ویژن ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘‘ کا اہم ستون ہے۔ فر یقین نے مصنوعی ذہانت کے استعمال، ڈیجیٹل مہارتوں کی ترویج اور اختراعی شراکت داریوں کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔