مصر کے ساتھ فوڈ سیفٹی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

مصر کے ساتھ فوڈ سیفٹی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے مصر میں قومی ادارہ برائے فوڈ سیفٹی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

حکام سے ملاقات میں فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خوراک کے تحفظ اور فوڈ سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عاشق حسین کرمانی نے پنجاب میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور مصر کے کامیاب ماڈل کی تعریف کی۔ ملاقات میں فوڈ سیفٹی کے شعبے میں دوطرفہ باہمی تعاون کو فروغ دینے اور تجربات کے تبادلے، مشترکہ منصوبہ بندی اور طویل المدتی اشتراکِ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں