راولپنڈی ، محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ ، 4ہزار جنگلی پرندے بازیاب

 راولپنڈی ، محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ ، 4ہزار جنگلی پرندے بازیاب

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) محکمہ وائلڈ لائف راولپنڈی نے پرندوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف ایکشن لینے کیلئے ایک اطلاع پر جنگلی چڑیوں کو پکڑ کر پنجروں میں قید رکھنے پر رات گئے۔۔۔

چھاپہ مارا جس کے دوران محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے جنگلی چڑیوں ، مینا و دیگر سمیت 4ہزار سے زائد جنگلی پرندے بازیاب کرکے اپنی تحویل میں لے لیے ، اس مو قع پر پرندوں کو پکڑنے اور قید میں رکھنے پر 7ملزموںکو گرفتار اور انہیں 2لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ، ٹیم نے بازیاب کرا ئے گئے تمام جنگلی پرندوں کو بعد ازاں جنگل میں لے جا کر آزاد کر دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں