قتل کا ملزم سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کے دوران ہلاک
راولپنڈی(خبرنگار)روات کے علاقہ میں انتہائی مطلوب ملزم کو حراست سے چھڑانے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ کے دوران زیرحراست ملزم عاطف زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ملزم کو گرفتاری کے بعد نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، ہلاک ملزم عاطف 3سالہ بچے کے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔ ملزم نے نومبر 2024میں بچے کو روات کے علاقہ میں شادی کی تقریب سے ٹافیوں کا لالچ دے کر اغوا کیا تھا، دو ماہ کے بعد 3سالہ بچے کی لاش روات کے علاقہ میں ایک نالے سے ملی تھی۔ تفتیش کے دوران ملزم عاطف نے 3سالہ بچے کے علاوہ بھی دیگر بچوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف کیا ہے۔