ینگ کنسلٹنٹ، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پیرامیڈیکل سٹاف کا اجلاس
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، آفیسرز ایسوسی ایشن، نرسنگ ایسوسی ایشن، نان گزیٹڈ ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن پمز کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز پمز ہسپتال میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں وفاقی ہیلتھ ملازمین کو بجٹ میں نظر انداز کرنے، پوسٹ گریجویٹ اور ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں اضافہ، نرسنگ سٹاف کے کے پی آئیز، کلاس فور کا سروس سٹرکچر اور پمز میں ریگولر ڈائریکٹر فنانس کی تعیناتی و دیگر مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس پمز کی کابینہ بھی تشکیل دی گئی جس میں چیئرمین چودھری محمد انس، وائس چیئرمین ملک طاہر، صدر ڈاکٹر علی آفریدی، نائب صدر خاتون سلمیٰ، فنانس سیکرٹری عاصمہ، چیف کوآرڈینیٹر ملک ذیشان اعوان نے فیصلہ کیا کہ پمز ملازمین کے رکے ہوئے شیئر سمیت ہیلتھ الاؤنس کی بحالی یا ڈسپیریٹی الاؤنس کے برابر الاؤنس کیلئے جلد لائحہ عمل کا اعلان اور باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔