لوک ورثہ میوزیم میں میو کمیونٹی کیلئے نئے ثقافتی ڈائیوراما کا افتتاح

لوک ورثہ میوزیم میں میو کمیونٹی کیلئے نئے ثقافتی ڈائیوراما کا افتتاح

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قومی ورثہ و ثقافت ڈو یژن کے وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے جمعہ کو لوک ورثہ، پاکستان نیشنل میوزیم آف ایتھنالوجی میں میو کمیونٹی کے لیے نئے ثقافتی ڈائیوراما کا افتتاح کیا۔۔

 اس نمائشی ڈسپلے کا مقصد میو برادری کی تاریخ، ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا میو برادری پاکستان کے ثقافتی منظرنامے کا اہم اور متحرک حصہ ہے ۔ ان کی روایات، ثقافتی خدمات اور تاریخی اہمیت کو محفوظ رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ، قومی ورثہ و ثقافت ڈو یژن ملک کی تمام ثقافتی برادریوں کی خدمات و روایات کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر، سیکرٹری اسد رحمان گیلانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر محمد وقاص سلیم اور بڑی تعداد میں میو کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں