راولپنڈی میںکریک ڈاؤن، 14 منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی میںکریک ڈاؤن، 14 منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14افراد کو گرفتار کر کے سا ڑھے 16کلو سے زائد چرس و آئس اور 68لٹر شراب برآمد کر لی۔

کلرسیداں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 10کلو 948گرام چرس، وارث خان پولیس نے 2افراد کو حراست میں لے کر 5کلو 460گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ایک شخص سے 110گرام آئس، تھانہ سٹی پولیس نے 30گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ شراب فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں 9ملزمان کو حراست میں لے کر مجموعی طور پر 68لٹر شراب برآمد کی گئی۔ رتہ امرال پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 25لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ روات پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 20لٹر شراب، مورگاہ پولیس نے دو ملزمان سے 15لٹر شراب جبکہ گنجمنڈی پولیس نے ایک ملزم سے 8لٹر شراب برآمد کی۔ تمام مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں