نیوٹیک کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شاندار کامیابی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیوٹیک نے ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ فار انوویشن میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔۔۔
دنیا بھر کی 1350 یونیورسٹیوں جن میں پاکستان کی 15 نمایاں جامعات بھی شامل ہیں کے درمیان نیوٹیک نے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ اینڈ اپلیکیشن کیٹیگری میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ یونیورسٹی گلوبل ٹاپ 400 یونیورسٹیز میں 228، نمبر انڈسٹریل ایپلیکیشن کیٹیگری میں 31 اور انفراسٹرکچر/ ٹیکنالوجیز کیٹیگری میں 43 ویں نمبر پر رہی۔ دریں اثنا نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد کو’’ بنت حوا ایوارڈ ‘‘سے نوازا گیا ہے ۔بنت حوا فورم کے زیر اہتمام ایوارڈ تقسیم کرنیکی تقریب گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں منعقد ہوئی ، مہمان خصوصی گورنر فیصل کریم کنڈی تھے ۔