سعودیہ کی سلامتی کیلئے جان نچھاور کرنے کو تیار:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی ہم آہنگی، اعتماد اور اخوت کے مضبوط رشتے ہیں، سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا، انھوں نے سیلاب، زلزلے اور قدرتی آفات میں سعودی عرب کی مدد کو سراہا، سعودی سرمایہ کاری نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا، سعودی عرب کی سلامتی کیلئے ہر پاکستانی جان نچھاور کرنے کو تیار ہے۔