کشمیریوں کو حقوق دیئے بغیر امن ممکن نہیں : وزیر مواصلات

کشمیریوں کو حقوق دیئے بغیر امن ممکن نہیں : وزیر مواصلات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام صرف دکھ، غم اور قربانی کی علامت بن چکے ہیں جو ظلم کے خلاف استقامت اور شجاعت کی عملی تصویر ہیں۔ ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری نے کہا آئی پی پی شاہراہوں پر اور ایوانوں میں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کے حق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں