واسا کی 31 لاکھ کی پا ئپ لا ئن چوری کر نیوالے 2ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ کھنہ پولیس نے واسا راولپنڈی کی زیر زمین 31لاکھ روپے کی پانی کی پائپ لائن چوری کرنے کے الزام میں مقامی کباڑیے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایم ڈی محمد سلیم اشرف نے واسا کی مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنھوں نے چور وں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، واسا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منصور احمد کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 379کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 6اور 7اگست کی درمیانی رات کھنہ پل سے کورال چوک تک واسا کی 3، 4اور 6انچ کی لائن مع 10 سلوس والو جن کی مالیت 31لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر لی گئی جس پر پولیس نے ملزمان محمد عباس اور کباڑیہ زر سید کو گرفتار کر لیا۔