بی آ ئی ایس پی کو امدادی رقوم بینک اکاؤنٹ میں بھیجنے کی ہدایت
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام کے خلا ف بڑ ی تعداد میں شکا یات کا۔۔
جائزہ لینے کے لئے سینئر ایڈ وا ئزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم گز شتہ روزبی آئی ایس پی کے ہیڈ آ فس بھیجی۔ ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر دی ہے ۔ وفاقی محتسب نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظا میہ کو ہدا یت کی ہے کہ امدا دی رقوم مستحق خوا تین کے بینک اکا ؤ نٹ میں بھیجی جا ئیں ، رشو ت طلب کر نے والے اہلکاروں کے خلا ف انکوا ئر ی کر کے وفاقی محتسب کو رپورٹ جلد ارسا ل کی جا ئے ، امدادی رقم کے لئے نا اہل قرار دی جا نے والی غر یب خوا تین کو با ر با ر دفتروں کے چکر لگوا نے کے بجا ئے امداد نہ دینے کی وجو ہات کے ساتھ وا ضح تحر یر ی جواب دیا جا ئے اور کسی کے شنا ختی کا رڈ پر انمٹ سیا ہی کے ساتھ تا ریخ وغیرہ تحریر نہ کی جا ئے ۔ خوا تین نے وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کو بتا یا کہ ہم سے منظور شدہ امداد دینے سے قبل رشو ت طلب کی جا تی ہے اور کو ئی واضح جواب دینے کے بجائے شناختی کا رڈ پر انمٹ سیا ہی سے چند ما ہ بعد کی تا ریخ ڈال کر واپس بھیج دیا جا تا ہے جس سے شنا ختی کا رڈ خراب ہو جا تا ہے ۔