ای ڈی پمز نے مریضوں کے ٹیسٹ باہر سے کرانے پر پابندی لگا دی
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے ہسپتال لیبارٹری اور ریڈیالوجی ٹیسٹ کی دستیابی کے باوجود مریضوں کو نجی لیبارٹریز بھجوانے پر پابندی عائد کردی۔۔۔
انہوں نے کہا پمز ہسپتال میں ہونے والے پیتھالوجی اور ریڈیالوجی ٹیسٹ نجی لیبارٹری اور ریڈیالوجی کو نہیں بھجوائے جا ئیں گے، ڈاکٹر زاور دیگر افسران پمز ہسپتال میں موجود ٹیسٹ یقینی بنائیں، مریضوں کو نجی لیبارٹری میں ٹیسٹوں کیلئے بھجوانے والے ڈاکٹرز اور ملازمین کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز،1973 کے تحت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔