جشن آزادی : ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جا ئیگا، آئی جی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی نے منظم ٹریفک انتظامات کیلئے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اجلاس کا انعقاد کیا جس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
آئی جی نے کہا جشن آزادی پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جا ئیگا، 13 اور 14 اگست کی تقریبات کے دوران شاہراہوں پر مؤثر گشت یقینی بنا ئی جا ئیگی ،کسی کو قانون ہا تھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔