مفتی غلام مصطفی رضوی کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، پروفیسر مظہر، حامد سعید کاظمی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) علامہ مفتی غلام مصطفی رضوی کی عظیم دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے وصال سے پاکستان ایک عالم دین اور فقیہ اعظم سے محروم ہو گیا۔
ان خیالات کا اظہارجماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ پروفیسر مظہر، سابق وفاقی وزیر مذہبی امورعلامہ سید حامد سعید کاظمی، تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی اور دیگر علما و مشائخ عظام نے ختم قل شریف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔