لوگوں کی ن لیگ میں شمولیت مثبت پالیسیوں کا مظہر، انجینئر قمرالاسلام
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عوام کی جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شمولیت مریم نواز شریف کی مثبت پالیسیوں کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب، ایم این اے انجینئر قمرالاسلام راجہ نے گاؤں گورکھپور میں چودھری مظہر حمید اور چودھری اظہر مجید کی رہائش گاہ پر منعقدہ بڑے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنیوالوں میں سے اکثریت کا تعلق چودھری نثار علی خان گروپ سے ہے جن میں چودھری مظہر آف گورکھپور اور ان کا گروپ شامل ہے۔