جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام پاکستان ضلع راولپنڈی کی جنرل کونسل کا اجلاس امیر ضلع ڈاکٹر ضیا الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔
مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم غوری تھے۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں سے جنرل کونسل کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اس دوران تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی کے برادر نسبتی اور تحریک انصاف کے سابق رہنما حاجی شوکت نے اپنی برادری سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔