پنشن رولز میں ترامیم واپس لی جائیں، ایپکا راولپنڈی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا راولپنڈی کے عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس چودھری مبشر ڈویژنل صدر کی صدارت میں زراعت کمپلیکس میں ہوا۔
جس میں حکومت پنجاب کی پنشن رولز اور لیو انکیشمنٹ کی ترامیم کی واپسی اور وفاق کی طرز پر 30فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی منظوری کیلئے ایپکا کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے مختلف یونین ایسوسی ایشن سے ملاقاتیں کر کے تمام ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کیلئے دعوت دینے پر غور کیا گیا۔ مقررین نے کہا پنشن و لیو انکیشمنٹ رولز میں ترامیم واپس لی جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لے کر ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی ختم کریں۔ اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری چودھری ریاض، ملک ارشد، محمد شبیر جامی، مرزا توقیر، ایپکا محکمہ تعلیم کے صدر راجہ آفتاب احمد اور امیر محمد چیئرمین آڈٹ کمیٹی نے شرکت کی۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت اپنے ملازمین سے دشمنی بند کرے کیوں کہ وفاق و دیگر صوبے نہ صرف اپنے ملازمین کو پنشن و لیو انکیشمنٹ سابقہ شرح سے دے رہے ہیں بلکہ وفاق نے اس دفعہ پنشن اضافہ بھی سابقہ تمام اضافے ضم کر کے دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔