زیادتی کے 2مجرموں کا ری ٹرائل، عمر قید و دیگر سزائیں برقرار

زیادتی کے 2مجرموں کا ری ٹرائل، عمر قید و دیگر سزائیں برقرار

راولپنڈی (خبرنگار) زیادتی کے دو مجرموں کا ری ٹرائل، عدالت نے سزائیں برقرار رکھیں، راحیل، خلیل کو عمر قید، 5، 5لاکھ ہرجانہ اور 2، 2لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

مجرم راحیل کو عمرقید، 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، زیادتی کا مقدمہ دسمبر 2023میں تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تھا۔ مجرم خلیل کو عمر قید، 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، مجرم کے خلاف مقدمہ اپریل 2024میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔ دونوں مجرموں کی سزاؤں کے خلاف اپیل پر عدالت عالیہ نے ری ٹرائل کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں