وسط ایشیائی ریاستوں کیساتھ تجارت کے خواہاں ہیں : عبدالعلیم
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان تاریخی، جغرافیائی اور مذہبی تعلق سے جڑے ہیں۔
پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے زمینی رابطوں،تجارت میں اضافے اور باہمی امور کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، آذربائیجان اور پاکستان کے عوام یک جان دو قالب ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ بھارت کے خلاف حالیہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کی سب سے زیادہ خوشی آذربائیجان کے عوام کو ہوئی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔