آ ر آ ئی سی میں نئے او پی ڈی بلاک ، ویٹنگ ایریا کا افتتاح

 آ ر آ ئی سی میں نئے او پی ڈی بلاک ، ویٹنگ ایریا کا افتتاح

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے او پی ڈی بلاک اور جدید ویٹنگ ایریا کا افتتاح کیا۔

نئے او پی ڈی بلاک کی تعمیر 40 کروڑ روپے کی لاگت سے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئی ہے ، اس منصوبے سے روزانہ 500 سے زائد مریض معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہوں گے جبکہ جدید ویٹنگ ایریا میں مریضوں اور اُن کے لواحقین کے لیے آرام دہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یومِ آزادی پر یہ منصوبہ عوام، بالخصوص راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ایک خصوصی تحفہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں