یوم آزادی پر راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ ، وطن کی ترقی کا عزم
راولپنڈی (خبر نگار) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر یوم آزادی پر راولپنڈی پولیس نے فلیگ مارچ کیا جس میں ایس پی سکیورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
پولیس کی گاڑیوں پر قومی پرچم لہرایا گیا، فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ہو کر عمار چوک، اولڈ ایئر پورٹ روڈ،کورال چوک،مری روڈ، قاسم مارکیٹ، پشاور روڈ،کچہری سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز پر اختتام پذیر ہوا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد وطن عزیز کی حفاظت، سلامتی، ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار ہے ،یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔