افرادی قوت کو ہنرمند بنانا ہماری اولین ترجیح ،وجیہہ قمر

 افرادی قوت کو ہنرمند بنانا ہماری اولین ترجیح ،وجیہہ قمر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کی وزیر مملکت وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ جدید عصری تقاضوں کے مطابق پاکستانی افرادی قوت کو مختلف ہنر سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بہت اہم ہے ۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز سمندرپار پاکستانیوں کے روزگار اور حقوق کی محافظ تنظیم نائٹ ہیومن مینجمنٹ (کے ایچ ایم) شالان کے دفتر کے دورہ کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی چیئر پرسن گلمینا بلال احمد، نیوٹیک کے افسران، کے ایچ ایم کے سی ای او خالد نواز سدھرائچ اور اوورسیز پاکستانی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ وجیہہ قمر نے کہا مارکیٹ اور صنعتی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے نوجوانوں کو ایسے ہنر سکھائے جا رہے ہیں جن کو سیکھ کر وہ مقامی اورعالمی جاب مارکیٹ میں فوری، باعزت اور معقول روزگارحاصل کرنے کے قابل ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں