اسلام آباد کے شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد کے شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد کے شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں پیر کے روز چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ایم ڈی این ٹی سی میجر جنرل (ر) علی فرحان ، سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبرانجینئر نگ سید نفاست رضا، ڈائریکٹر آئی ٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد کے تیس مختلف مقامات پر شہریوں کے لیے فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جن میں اہم مراکز، میٹرو و الیکٹرک فیڈر بس سٹیشنز ، پارکس اور ایسے مقامات جہاں پر رش زیادہ ہوتا ہے شامل ہونگے ۔ سی ڈی اے کی ٹیکنیکل ٹیم این ٹی سی کو مکمل معاونت فراہم کرے گی ۔ اس نظام کے آپریشن و مینٹی نینس کی ذمہ داری این ٹی سی کی ہو گی ، اس نظام کے تحت جلد ہی اسلام آباد شہر کو فری وائی فائی سٹی میں تبدیل کردیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد شہر کو ڈ یجیٹلائزڈ اور فری وائی فائی سٹی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں