سعودی کمپنی آرامکو کے وفد کی چیئرمین سی ڈی ا ے سے ملاقات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) معروف سعودی کمپنی گو آرامکو کے وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ فریقین نے اسلام آباد میں باہمی دلچسپی کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
محمد علی رندھاوا نے وفد کو بتایا کہ دارالحکومت کو جدید، پائیدار اور عالمی معیار کا شہر بنانے کیلئے سی ڈی اے جوائنٹ وینچر ماڈل (JV Model)کے تحت مختلف منصوبے شروع کر رہا ہے، دارالحکومت میں پٹرول پمپس کے قیام کیلئے مختلف مقامات سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں جبکہ جدید ترین سلاٹر ہاؤس کے قیام کے حوالے سے بھی تفصیلی فیزبیلٹی سٹڈی مکمل کی جاچکی ہے۔ فریقین نے خصوصی ٹیموں کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بدھ کو اسلام آباد واٹر ایجنسی کے تحت پانی اور سیوریج کے ممکنہ منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں واٹر میٹرنگ کے نظام کو نافذ کرنے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور اسلام آباد میں ٹیوب ویلز سمیت تمام برقی تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے حوالے سے تبادلیہ خیال کیا گیا۔