بھارہ کہو ،مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 8 دکاندار تھانے بند

بھارہ کہو ،مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 8 دکاندار تھانے بند

بھارہ کہو(نمائندہ دنیا)بھارہ کہو بدھ بازار میں مجسٹریٹ ندیم شیخ کا کریک ڈاؤن، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مہنگی سبزیاں فروٹ فروخت کرنے والے سٹال مالکان کے خلاف کارروائی،جرمانے کے علاوہ 8 افراد کو تھانہ منتقل کر دیا گیا۔

مختلف مارکیٹوں میں چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی ،ریٹ لسٹ سے زیادہ ریٹ پر چینی فرخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے اور بعض کو تھانہ منتقل کیا گیا ،مجسٹریٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ریٹ لسٹ کے بغیر کوئی بھی سٹال ہولڈر سبزیاں فروٹ اور دوسری اشیاء خوردونوش فروخت کر سکتا اور نہ ہی کوئی تجاوزات کر سکتا ہے ۔ یونین کونسل کے سیکرٹری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص غیر قانونی طریقہ سے بازار میں سٹال نہ لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں