اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 120 کلو ناقص گوشت تلف

 اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 120 کلو ناقص گوشت تلف

ڈسٹری بیوشن سیل، جرمانہ، انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے، ڈپٹی ڈائریکٹر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ریڈی ٹو کک فروزن میٹ120 کلو ناقص مضر صحت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گوشت تلف، ڈسٹری بیوشن سیل، سپلائر کو جرمانہ عائد کردیا ۔موٹرسائیکل سپلائر سے ڈسٹری بیوشن کی بیک ورڈ ٹریسیبیلٹی لی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ یونٹ میں ناقص غیر معیاری گوشت کو دلکش پیکنگ لگا کر رکھا گیا تھا،مضر صحت گوشت مختلف سپلائرز کے ذریعے مختلف مارکیٹس میں سپلائی کیا جانا تھا، ناقص گوشت کو گھر میں چھپ کر پیکنگ لگائی جارہی تھی، صفائی کے ناقص انتظامات، گندے فریزر، بدبودار ماحول پایا گیا، بچوں بڑوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں